ابنا: دفاع پاکستان کونسل کے کارروان کے شرکاء آج صبح ، گجرات سے روانہ ہوئے اور پہلا پڑاو جہلم ميں کيا ، يہاں جماعت الدعوتہ کي طرف سے استقباليہ کيمپ لگايا گيا تھا،
کونسل کے قائدين حافظ سعيد اور ليفٹيننٹ جنرل ريٹائرڈ حميد گل نے يہاں خطاب کيا ، اس کے بعد کارروائي دينہ اور سوہاوہ سے ہوتا ہوا ، راولپنڈي کيلئے روانہ ہوا،
راولپنڈي آمد کے موقع پر روات ميں اس کارروان کيلئے استقباليہ کيمپ لگائے گئے ہيں ،
مارچ کے شرکاء، اسلام آباد آنے سے پہلے راول پنڈي شہر جائيں گے ، وہاں لياقت باغ ميں ان کا اجتماع ہوگا،
اس احتجاجي کارروان کي آمد کے پيش نظر راول پنڈي ميں مري روڈ کو بند رکھنے کا فيصلہ کيا گيا ہے جبکہ مارچ کے شرکاء کي اسلام آباد آمد کے پيش نظر وہاں بليو ايريا کے ايک حصہ کو بند کرديا گيا ہے. .......
/169